گال (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ فارمیٹ میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا اور ماضی کے مقبول کرکٹر جاوید میانداد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔سعود شکیل کیریئر کی ابتدائی 11 ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔
سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں 141 واں رن لے کر عبداللّٰہ شفیق اور جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑا،گال ٹیسٹ میں 141 واں رن سعود کے کیریئر کا 721 واں ٹیسٹ رن تھا۔عبداللّٰہ شفیق نے ابتدائی 11 اننگز میں 720 رنز بنائے تھے جبکہ جاوید میانداد نے کیریئر کی ابتدائی 11 اننگز میں 654 رنز بنائے تھے۔