لاہور ( این این آئی) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے سرکاری ہسپتالوں کے دورے اور سہولیات کے فقدان کے پیش نظر اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔ محسن نقوی نے خراب اور ناکارہ اے سی، پنکھے اور بستر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے خراب اور ناکارہ اے سی، پنکھوں اور بستر تبدیل کرنے کا حکم دیدیا۔
محکمہ صحت پنجاب کا ہسپتالوں کے لیے نئے سامان کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹیچنگ ہسپتالوں کے لیے 5 ہزار نئے ایئرکنڈیشنرز خریدے جائیں گے، 100بجلی ٹرانسفارمرز ،5سوواٹر الیکٹرک کولر اور 5 لاکھ بیڈشیٹ خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مختلف ہسپتالوں کے لئے 7ہزار ڈاکٹر روم فرنیچر، 20ہزارویٹنگ ایریابینچز اور12 ہزار پنکھے خریدے جائیں گے۔ 4 لاکھ کاٹن بیڈشیٹس، 7ہزار بچوں کے بستر، 5سو بیبی وارمراور 5 ہزار اسٹریچر بھی شامل ہیں۔بسترٹیچنگ ہسپتالوں کے لیے 5 ہزار وہیل چئیرز اور 15ہزار نئے خریدئے جائیں گے۔ محکمہ صحت پنجاب نے خریداری کے لئے اقدامات کا آغازکردیا۔