امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں باقاعدہ شروع

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی باقاعدہ تیاریاں شروع کر دی گئیں ، شاندار استقبال کا ٹاسک چیف آرگنائزر مریم نواز کو سونپ دیا گیا جو ملک بھر سے آنے والی استقالی ریلیوں کی خود نگرانی کریں گے ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور اس ضمن میں (ن) لیگ نے انکے استقبال کی باقاعدہ تیاریوں کی ہدایت کردی ہے۔نواز شریف کی واپسی پر شاندار استقبال کا ٹاسک مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کو سونپا گیا ہے جنہوں نے تمام ڈویژنل صدور ،جنرل سیکرٹریز ،تمام سٹی صدور و جنرل سیکرٹریز ،یونین کونسل صدور و جنرل سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے

جبکہ تمام موجودہ اراکین قومی اسمبلی و سابق اراکین صوبائی اسمبلی، سابقہ بلدیاتی نمائندوں اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی تیاریاں کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز ملک بھر سے آنے والی ریلیوں کی خود نگرانی کریں گی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان مریم نواز خود پرہجوم پریس کانفرنس میں کریں گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved