واشنگٹن(این این آئی)دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی دولت میں صرف 6 ماہ میں 852 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق آمدنی کے حساب سے امریکا سے تعلق رکھنے والے ایلون مسک سب سے آگے رہے اور مزید 96.6 ارب ڈالر بنائے۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اس عرصے میں تقریبا 60 ارب ڈالر کمائے ۔
رپورٹ کے مطابق بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں شامل ہر ارب پتی افراد نے روزانہ اوسطا ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمائے۔ٹوئٹر، ٹیسلا اور ایرو اسپیس کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے آج ہی اعتراف کیا ہے کہ کہ ان کی ملکیت میں جانے کے بعد سے ٹوئٹر کی اشتہاری آمدنی میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے تاہم اس کے باوجود ابتدائی 6 ماہ میں ان کی مجموعی دولت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔