امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پارلیمنٹ میں 50فیصد لوگ شراب پیتے ہیں،قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں انکشاف

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہواجس میں سینیٹر مشتاق احمد نے اڑھائی کروڑ پاکستانیوں کے شراب پینے کا دعویٰ کر دیا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ایک سروے کے مطابق اڑھائی کروڑ پاکستانی شراب پیتے ہیں،پاکستان میں 82ملین لٹر شراب بنائی جا رہی ہے،پنجاب میں 9اور پورے ملک میں 18شراب کے کارخانے ہیں، شراب پر کس حد تک پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میں سینیٹر مشتاق احمد پر بہتان کا دعویٰ کرتا ہوں، آپ نے اڑھائی کروڑ افراد کو شرابی بنا دیا،کہاں ہے رپورٹ وہ دیں،ہمیں لسٹیں فراہم کریں اڑھائی کروڑ شرابیوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار نے کہاکہ ہماری پارلیمنٹ میں 50فیصد لوگ شراب پیتے ہیں،مینارٹی کا سہارا نہ لیا جائے،ہمیں بد نام کیا جاتا ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ معاملے کو دیکھنے کی ضرورت ہے،شراب بند ہونے کے بعد آئس اور ہیروئن بھی مارکیٹ میں آئی، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کر کے قانون سازی کرنی چاہیے،سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ ہم شراب کے کاروبار اور پینے کے معاملے پر بل کی حمایت کرتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved