امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی سی سی کا نیا فنانشل ماڈل منظور، پاکستان کو پہلے سے دوگنا رقم ملے گی

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے اختلاف کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کا نیا فنانشل ماڈل منظور کرلیا گیا،ڈربن میں ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں نئے فنانشل اور ڈسٹری بیوشن ماڈل کی منظوری دی گئی۔

نئے فنانشنل ماڈل میں رکن ممالک کو رقم ٹیموں کی کارکردگی، انٹرنینشل رینکنگ اور آئی سی سی ایونٹس میں کمرشل کنٹری بیوشن کے مطابق کر دی گئی ہے۔اجلاس میں پی سی بی نے فنانشل ماڈل سے اختلاف کیا اور موقف اختیار کیا تھا کہ فنانشل ماڈل کے بارے میں فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرناچاہیے،نئے فنانشل ماڈل میں پاکستان کو آئی سی سی ایونٹس میں رینکنگ اور کمرشل ویلیو کی وجہ سے دو گنا ریوینیو ملے گا،

یہ رقم ملک میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی پر خرچ کی جائے گی، پاکستان آئی سی سی سے رقم ملنے والے چار ٹاپ ملکوں میں شامل ہے۔دوسری جانب دبئی میں پی سی بی اورایشین کرکٹ کونسل کیحکام کے درمیان ملاقات میں ایشیا کپ کے شیڈول سمیت انتظامی معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان اسی ہفتے میں کر دیا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved