امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے

گال(این این آئی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے تین ہزار رنز مکمل کرلیے۔سرفراز احمد نے 3000 رنز کا سنگ میل 52ویں ٹیسٹ میں عبور کیا، وکٹ کیپر بیٹر 21 ففٹی اور 4 سنچری بھی اسکور کر چکے ہیں۔

سرفراز احمد پاکستان کی جانب سے 3000 رنز بنانے والے 20ویں بیٹر ہیں۔سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر ہیں۔دوسری جانب قومی کھلاڑی عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں، انہوں نے بھی گال ٹیسٹ کے دوسرے روز یہ سنگ میل عبور کیا۔

عبداللہ شفیق نے 24ویں ٹیسٹ اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے گال ٹیسٹ کے دوسرے روز 101 رنز پر پاکستان کی 5 وکٹیں گر گئی ہیں۔کھیل کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم 312 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی پاکستان کی جانب سے بھی اننگز کے آغاز پر ٹاپ آرڈر فلاپ ہوگیا اور 101 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved