لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ماڈل کو متنازع پیغامات بھیجنے پر اہلیہ فریال مخدوم سے معافی مانگ لی تاہم فریال مخدوم نے ماڈل کی جانب سے نفرت انگیز مہم اور ہراساں کئے جانے پر ماڈل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ف
وٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فریال مخدوم نے ماڈل سمیراکی لیگل ٹیم کی جانب سے انہیں سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مہم اور ہراسانی کا نشانہ بنانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔فریال مخدوم نے طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے سْمیرا کی لیگل ٹیم پر الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے سْمیرا کی لیگل ٹیم کی جانب سے گزشتہ 7 دنوں سے نفرت آمیز مہم کا نشانہ بنایا اور میری ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اپنی نجی ازدواجی زندگی کو عام کے سامنے نہ لانے پر مجھے سْمیرا اور اس کی لیگل ٹیم کی جانب سے مجھ پر الزامات عائد کیے جا رہے ہیں کہ میں عامر خان کے اس اقدام کی حمایت کرتی ہوں اور میری کوئی عزت نہیں ہے۔انہوں نے سْمیرا اور اس کی لیگل ٹیم کی جانب سے عائد ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ میری مرضی ہے کہ میں اپنی شادی یا اپنے شوہر سے کیسے ڈیل کرتی ہوں،
یہ صورتحال میرے لئے ناقابل برداشت ہے، میں سْمیرا سے بات چیت کرنے پر آمادہ ہوں لیکن میں اپنی نجی زندگی کو عوامی سطح پر لانے کے لئے کسی کو جوابدہ نہیں ہوں۔انہوں نے لکھا کہ سْمیرا یہ جانتے ہوئے بھی عامر کے ساتھ تعلق میں تھی کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور پھر بھی مجھ پر الزامات عائد کئے جا رہے ہیں کہ میں نے سْمیرا کا ذہنی سکون برباد کیا ہے، میں نے سْمیرا سے التجا کی کہ یہ سب عوامی سطح پر نہ لایا جائے،
یہ میرے خاندان کے لئے باعث شرمندگی ہے لیکن اس نے اور اس کی ٹیم نے کسی بات کا خیال نہیں رکھا۔انہوں نے اپنے اْوپر لگنے والے تمام تر الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عامر اور سْمیرا دونوں باشعور بالغ افراد ہیں، انہوں نے پیغامات کا تبادلہ کرنے سے پہلے مجھ سے پوچھا نہیں تھا اس لئے سْمیرا کی ذہنی حالت کی ذمہ دار ہرگز میں نہیں ہوں، مجھے اس معاملے سے دور رکھا جائے۔
انہوں نے لکھا کہ مجھے عامر کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کہ ان کے تمام افیئرز کے بارے میں جاننے کے باوجود اب تک اس کے ساتھ شادی کیوں قائم رکھی ہے؟، تو میرے 3 بچے ہیں ، میری تمام تر توجہ اور ترجیح وہ ہی ہیں اور انہیں اپنے والد اور والدہ دونوں کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے ماڈل سْمیرا کو متنازع پیغامات ارسال کرنے پر اپنی اہلیہ سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ انہیں ماہر نفسیات سے تھراپی لینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی اس عادت پر قابو پاسکیں۔