امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خواب دیکھنے پر ٹیکس نہیں، بلاول افریقی ملک کا بھی وزیراعظم نہیں بن سکتا،شیخ رشید

لاہور (این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خواب دیکھنے پر کوئی ٹیکس نہیں، بلاول کسی افریقی ملک کا بھی وزیراعظم نہیں بن سکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ (ن) لیگ، پی پی پی، مولانا فضل الرحمان کے خواب دھرے کے دھرے رہ جائیں گے ان کے خواب آنسوئوں میں بہہ جائیں گے،

مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے، بجلی کا بنیادی نرخ 25سے بڑھا کر 29کر دیا گیا، بے شک ہر گھر میں لیپ ٹاپ دے دیں جس کے گھر بجلی کا بل جا رہا ہے آٹا خرید کر کھا رہا ہے وہ انہیں الیکشن پر 440 وولٹ کا کرنٹ لگائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام اور 13پارٹیوں کے درمیان نفرت انتہائی گہری ہوچکی ہے، غربت سے تنگ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں لیکن نام ہارٹ اٹیک کا لے رہے ہیں کیونکہ اہل خانہ پوسٹ مارٹم اور پولیس کی تفتیش نہیں چاہتے جس ملک میں 8 لاکھ پروفیسر، ڈاکٹر، انجینئر ملک چھوڑ کے چلے جائیں تو پیچھے فضل الرحمان ہی رہ جاتا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اہل بنانے کیلئے دو تہائی اکثریت چاہیے جو الیکشن کے بعد بھی ممکن نہیں، ان کو اقتدار نہ ملے تو بیمار ہو جاتے ہیں اقتدار ملے تو تقریروں اور سرکاری اشتہاروں کا جمعہ بازار لگا دیتے ہیں، ریاست کوئی خلائی مخلوق نہیں ہوتی اس کا اہم جز عوام ہوتے ہیں جس کا دیوالیہ کر دیا گیا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پہلی بار لوگوں کے پاس قبر کے پیسے نہیں ہیں ضرورت مند لوگوں کو کفن دفن کا خرچہ بینظیرانکم سپورٹ سکیم سے دیا جائے، بلاول نے 65 غیر ملکی دورے کئے کمپنی کی مشہوری کے علاوہ کچھ نہ ملا، سیاست کے آخری اوور شروع ہونے والے ہیں، جنہوں نے کسی کے ساتھ ہاتھ کیا اب ان کے ساتھ ہاتھ ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved