بیجنگ(این این آئی)ایک ویڈیو کلپ میں معصومیت اور محبت سے بھری صورت حال کو ایک جگہ دیکھا جا سکتا ہے جہاں ایک کم سن بچہ اپنی شیرخوار بہن کو جو رہی ہے چپ کرانے اور اسے سلانے کی کوشش کر رہا ہے جب کہ ان کی ماں بستر پر سو رہی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چین میں پیش آیا جہاں آسمانی بجلی کے گرجنے سے بچی جاگ گئی لیکن اس کی ماں گہری نیند میں ہے۔ بچی رونے لگی تو اس کا بھائی جو جاگ گیا تھا اسے چپ کرانے اور سلانے کی کوشش کر رہا ہے۔چین کے شہر چانگشا کے ایک گھر کے ایک نگرانی والے کیمرے نے یہ منظر محفوظ کرلیا۔ ویڈیو میں ایک ماں کو اپنے شیر خوار بچے کے ساتھ اپنے کمرے میں سوئے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔