امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فیصل آباد سمیت ملک بھر میں شوگر اور فلور ملز مافیا چھا گیا،چینی اور آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں شوگر اور فلور ملز مافیا چھا گیا‘ ذخیرہ اندوزوں کی طرف سے مصنوعی قلت پیدا ہونے سے چینی اور آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کو روکنے میں ناکام، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے چھوٹے دکانداروں کو جرمانے کر کے کاغذی کاروائیاں کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی شوگر مافیا نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، ضلعی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے شوگر مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔ عیدالاضحی سے قبل 110 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والی چینی 150 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے اور آئے روز چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اس طرح آٹا95سے 100روپے فی کلو فروخت ہورہاہے جو اب 140سے 150روپے فی کلو تک فروخت ہورہاہے۔

ضلعی انتظامیہ نے چینی آٹے سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ پر پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے میں یکسر ناکام نظر آتے ہیں اور محض کاغذی کارروائیاں کرتے ہوئے ارباب اختیار کو خوش کرنے اور اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے شوگر مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے چھوٹے دکانداروں‘ پھل فروشوں‘ ریڑھی‘ چھابڑی والوں کو جرمانے کرتے نظر آتے ہیں۔

شہری حلقوں نے وزیراعظم پاکتسان میاں شہباز شریف‘ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی‘ چیف جسٹس آف پاکستان‘ چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کو روکنے کیلئے اور ذخیرہ اندوزوں کو لگام دینے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ کیونکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس وقت بیوروکریسی حکومت کی بڑی ناکامی کا سبب بن رہی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved