لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ سنیتا مارشل نے فیملی کے ساتھ سیرو تفریح کی ویڈیو شیئر کردی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنے شوہر حسن احمد اور بچوں کے ساتھ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر و تفریح کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
ویڈیو میں سنیتا مارشل اور ان کی فیملی کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔سنیتا مارشل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ ایک حیرت انگیز سفر رہا ہے، پاکستان بہت خوبصورت ہے اور بہت کچھ دریافت کرنا ہے۔اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہیں اور فیملی کو جھیل کے کنارے درخت پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔