اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلیٹی سٹورز پر اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق دال چنا اوپن مارکیٹ سے فی کلو 15.36 روپے جبکہ دال مسور اوپن مارکیٹ سے 11.69 روپے مہنگی فروخت ہو نے لگی ،
اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سفید چنا کی فی کلو قیمت 395 روپے مقرر ہے ، اوپن مارکیٹ میں سفید چنے کی فی کلو قیمت 384.47 روپے ہے۔حکام کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورزپر وزیراعظم پیکیج کے تحت دالوں سمیت 5 اشیا پر سبسڈی دی جا رہی ہے، وزیراعظم پیکج کے تحت 30 ارب کی سبسڈی منظور کی گئی ہے۔