امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اگر پاکستان ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جاتا تو یہ شائقین کیساتھ زیادتی ہوگی،مصباح

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ مصباح الحق نے زور دیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت ضرور جانا چاہیے۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ جب دوسرے کھیلوں میں دونوں ممالک کے درمیان رابطے ہو سکتے ہیں تو کرکٹ میں کیوں نہیں، کرکٹ کو سیاسی تعلقات سے کیوں جوڑیں؟

لوگوں کو اپنی ٹیموں کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے دیکھنے کے موقع سے محروم کرنا ناانصافی ہے۔مصباح نے کہا کہ اگر پاکستان ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جاتا تو یہ ان شائقین کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہو گی جو پاکستان اور بھارتی کرکٹ کو بہت زیادہ فالو کرتے ہیں۔سابق کپتان نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ناصرف پاکستان کو بھارت جانا چاہیے بلکہ میچز کے سلسلے میں بھارتی ٹیم کو بھی پاکستان ضرور آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر پاکستان کو بھارت میں ورلڈکپ کھیلنا چاہیے، میں نے بھارت میں میچز کھیلے ہیں، ہم نے کراؤڈ اور وہاں کے دباؤ سے لطف اٹھایا ہے، بھارت کی کنڈیشنز ہمارے لیے بہترین ہیں، ہماری ٹیم صلاحیت رکھتی ہے کہ بھارت میں شاندار کارکردگی دکھا سکے۔مصباح الحق نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ انہیں صرف کرکٹ اور ورلڈکپ جیتنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ کے حوالے سے جو سیاسی طور پر چل رہا ہے، کرکٹرز کو اس پر دھیان نہیں دینا چاہیے، بھارت میں اچھی کارکردگی کے لیے اہم ہے کہ مناسب پلیئنگ الیون کا انتخاب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دباؤ میں کھیلنے کا بھی اپنا مزہ ہوتا ہے، لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بھارت نہیں جانا چاہیے، بائیکاٹ کرنا چاہیے، میں اس کے بالکل خلاف ہوں، پاکستان کو ورلڈکپ کے لیے بھارت ضرور جانا چاہیے اور ورلڈکپ جیتنا چاہیے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved