ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ڈاکٹروں نے 49 سالہ شخص کے حلق میں پھنسی گاڑی کی چابی کو نکال لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق بحیرہ احمر کے شہر القنفودہ میں قائم ایک اسپتال کی ایمرجنسی میں 49 سالہ ایک شخص کو لایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص گاڑی کی چابی سے کھیل رہا تھا کہ چابی اس کے حلق میں جاپھنسی اور اسے سانس لینے میں دشواری ہوئی۔
ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے ایکسرے سمیت متاثرہ شخص کے ضروری ٹیسٹ کروائے جس میں چابی پھنسے ہونیکی درست جگہ معلوم ہوئی۔ ڈاکٹروں نے متاثرہ شخص کا 15 منٹ میں آپریشن کرکے اس کی جان بچا لی جبکہ متاثرہ شخص دل کا بھی مریض تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن کے بعد کچھ دیر ڈاکٹروں نے اپنی نگرانی میں رکھنے کے بعد متاثرہ شخص کو ڈسچارج کردیا۔