لاہور( این این آئی) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ انسان کو چاہیے کہ وہ کل کی بجائے اپنا آج بہتر کرے ،کل کسی نے نہیں دیکھی جو بھی اچھے کام کر سکتے ہیں وہ آج کر لینے چاہئیں کل زندگی مہلت دے یا نہ دے اس کا کسی کو نہیں پتہ ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے دل میں ہدایت اترتی ہے ،
بعض لوگ ہیں جو ہدایت ملنے کے بعد سیدھے راستے کا چنائو کر لیتے ہیں اور اس پر کاربند رہتے ہیںلیکن بعض ایسے ہیں جو سیدھے راستے پر چلنے کے بعد دوبارہ بھٹک جاتے ہیں جو سراسر خسارے کا سودا ہے ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ اللہ کے نزدیک حقوق العباد کی بڑی اہمیت ہے اور اس کی سختی سے پوچھ گچھ ہونی ہے اس لئے ہمیں اس کی مخلوق کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں اور ان کے دکھ درد کو بانٹنا چاہیے ۔