امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امریکی خاتون کے لیے رشتہ تلاش کرنے والے کو 5 ہزار ڈالر انعام کا اعلان

نیویارک(این این آئی)امریکی خاتون کو شادی کیلئے شوہر کی تلاش، ڈھونڈنے والے کو 5 ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کر دیا۔امریکی اخبار کے مطابق لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ امریکی خاتون ابو ملی کولسن مختلف ڈیٹنگ ایپس استعمال کر کے تھک چکی ہے، انہوں نے بالواسطہ اور مختلف ایپس کے ذریعے لوگوں سے ملاقات کی کوشش توکی تاہم انہیں شادی کیلئے کوئی خاص نہ بھایا۔

اب خاتون نے ٹک ٹاک پر شادی کیلئے شوہر تلاش کرنے پر فالورز سے مدد مانگ لی اور شوہر ڈھونڈ کر دینے والوں کو انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ہونے والے شوہر کیلئے کچھ شرائط رکھتے ہوئے کہا کہ اس شخص کی حس مزاح برطانوی ہو، جبکہ بچوں، کھیلوں اور جانوروں سے محبت کرنے والا انسان ہو۔ریکی خاتون نے یہ بھی کہا کہ ان کا شوہر نشہ آور استعمال نہ کرتا ہو۔

ایو ٹلی کولسن نے کہا کہ سیاسی ومذہبی نظریات اور قومیت ان کیلئے اپنی اہمیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کی بات انہوں نے اپنے قریبی دوستوں سے کی لیکن اب وہ اس بات کو سب کے سامنے کر رہی ہیں۔ خاتون نے پیشکش کی کہ اگر کوئی میری کسی ایسے شخص سے ملاقات کرائے جو مجھے پسند آجائے اور میں اس سے شادی کر لوں تو میں ملوانے والے کو 5 ہزار ڈالر بطور انعام دوں گی۔

امریکی خاتون نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کویڈ کے بعد ڈیٹنگ کلچر میں تبدیلی رونا ہو چکی ہے، مرد حضرات براہ راست ملاقات کیلئے نہیں آتے جبکہ ایپ پر وہ اتنے سنجیدہ نہیں ہوتے۔ ابو علی کولسن نے مزید کہا کہ وہ شادی کے بندھن میں زیادہ مدت نہیں رہ سکتی اور ہو سکتا ہے کہ 20 سال کے بعد میں شوہر کو طلاق دے دوں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یاد رہے کہ امریکی خاتون پیشے کے لحاظ سے کارپوریٹ اٹارنی ہے اور انکے ٹک ٹاک پر لگ بھگ 1 لاکھ فالوورز ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved