امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کو آمدن میں سے حصہ دینے کا اعلان

نیویارک(این این آئی)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ ویڈیوز بنانے والوں کو اشتہارات سے ہونے والی کمائی میں حصہ دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمپنی نے اعلان کیا کہ ویڈیوز بنانے والوں کو اْن اشتہارات کی کمائی میں حصہ ملے گا جو پوسٹ کے ریپلائز میں ظاہر ہو رہے ہوتے ہیں تاہم صرف تصدیق شدہ اکائونٹس اس کے اہل ہوں گے اور جن کی پوسٹس گزشتہ تین ماہ میں 50 لاکھ مرتبہ دیکھی جا چکی ہوں۔

ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ ادائیگی کے لیے صارف کا سٹرائپ پر اکائونٹ ہونا لازمی ہے۔کمپنی کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ویڈیوز بنانے والوں کو پلیٹ فارم کی جانب راغب کیا جائے۔سوشل میڈیا کمپنی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ صارفین کو ٹوئٹر سے براہ راست کمانے میں مدد فراہم کرتے ہوئے ’کریٹر ایڈز ریوینیو شیئرنگ‘ کے نام سے پروگرام لانچ کر دیا ہے۔

ٹوئٹر نے کہا کہ رواں ماہ میں ہی اس پروگرام کو مزید ا?گے بڑھایا جائے گا اور تمام اہل صارفین اس کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں بھی ٹوئٹر نے صارفین کو اجازت دی تھی کہ وہ اپنے شائع کیے گئے ویڈیوز مواد کو سبسکرائب کروا کر پیسے کما سکتے ہیں۔ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے کہا تھا کہ سبسکرپشن فیس سے ہونے والی کمائی کا پورا حصہ پہلے سال میں ویڈیوز بنانے والوں کو ملے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved