امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آٹے اور چینی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور(این این آئی)مہنگائی سے تنگ شہریوں کیلئے چینی اور آٹا مزید مہنگا ہوگیا، لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں آٹے اور چینی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہورمیں آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 50 روپے مہنگا ہوگیا، 20 کلو آٹے کا تھیلا دو ہزار 900 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 40 کلوگرام گندم کی قیمت 4 ہزار725روپے ہوگئی، آٹے کی قیمت بڑھنے کا ذمہ دار محکمہ خوراک ہے کیونکہ سیکرٹری خوراک نے200من سے زائد گندم کی سٹوریج پر پابندی لگا دی۔دوسری جانب سیکرٹری خوراک زمان وٹو نے کہا کہ لاہور آٹے کی قیمت بڑھنے کا کوئی جواز نہیں ، بعض مفاد پرست جان بوجھ کر مارکیٹ خراب کر رہے۔

دوسری جانب کراچی میں آٹے اور چینی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے، ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازارمیں پھرچینی 3 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت ریکارڈ 135 روپے فی کلو ہوگئی۔تین ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 21 روپے کا غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، ریٹیل میں عوام کیلئے چینی کی قیمت 150 روپے جبکہ آٹے کی فی کلو قیمت 160روپے تک جا پہنچی۔ رپورٹ کے مطابق پشاورمیں بھی آٹے کی قیمتوں کا گراف ایک بار پھر چڑھنے لگا، چوبیس سو میں فروخت ہونے والا بیس کلو آٹے کا تھیلا 28 سو میں بک رہا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved