نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ فرانس میں اربوں ڈالر کی رافیل طیاروں اور اسکارپین کلاس آب دوز کے معاہدے کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزارتِ دفاع نے بتایاکہ فرانس سے مزید 26 رافیل طیارے اور 3 اسکارپین کلاس آب دوزیں خریدی جارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں تعاون کے معاہدے کے تحت بھارتی نیوی کیلئے تین آبدوز، جیٹ اور ہیلی کاپٹر انجن ڈیولپمنٹ کے منصوبوں کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک نے لو اور میڈیم پاور ماڈیولر نیوکلیئر ری ایکٹرز کے قیام سمیت مشترکہ معاشی اور دفاعی معاملات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔