امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسحاق ڈار کا پیٹرول کی قیمت میں 9روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیڑول کی فی لیٹر قیمت 9روپے کمی کے بعد 253روپے ہو گئی ہے۔

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ رات 12بجے کے بعد 16جولائی سے 31جولائی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ہونا ہے اور اس حوالے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پچھلے 15دنوں میں جو سرگرمیاں ہوئی ہیں اس کے تحت ایک ایٹم میں کچھ کمی ہوئی ہے لیکن دوسرے ایٹم میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے روپیہ میں بہتری آنے سے قیمتوں میں بھی بہتری آئی ہے، چونکہ ہم نے یکم جولائی کو آئی ایم ایف سے طے شدہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کا ایک حصہ پاس کیا تھا اور رات سے قیمتوں کا جونفاذ ہوگا اس میں پیٹرولیم لیوی میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔اسحق ڈار نے کہاکہ حکومت کا فیصلہ ہے اور وزیراعظم شہباز شریف چاہتے ہیں کہ جتنا ہم ریلیف دے سکتے ہیں دیں اور آئی ایم ایف کے حوالے سے پیٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں رات سے 7روپے فی لیٹر کمی کی گئی اور اس کی موجودہ قیمت 260روپے 50روپے فی لیٹر سے 7روپے کی کمی کے ساتھ 253روپے 50پیسے ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول اس وقت 262روپے فی لیٹر ہے، اس میں 9روپے فی لیٹر کمی کرکے اس کو 253روپے فی لیٹر کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ رات 12بجے کے بعد پیٹرول کی قیمت 9روپے کی کمی کے ساتھ 253روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 7روپے کی کمی کے ساتھ 253روپے 50پیسے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ یکم جولائی کو وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل نہیں کیا تھا تاہم ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کا اضافہ کیا تھا۔وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ چند روز کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے تین ڈالر کا اضافہ اوگرا نے رپورٹ کیا ہے، اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی رجحان اوپر کا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved