امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ڈالر کی قدر جلد 250 روپے پر آجائے گی، ایکس چینج ایسوسی ایشن

کراچی(صباح نیوز)ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان نے آئی ایم ایف سے مطلوبہ فنڈ کے اجرا سے ڈالر کی قدر مرحلہ وار 270 روپے اور پھر اس کے بعد 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی کردی۔

ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پیر کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ خالصتا عارضی نوعیت کا ہے کیونکہ انٹربینک مارکیٹ میں طویل عرصے سے رکے ہوئے 6 ہزار درآمدی کنٹینرز کی ادائیگیوں اور درآمدات پر عائد غیر اعلانیہ پابندیاں ختم ہونے کے بعد نئی امپورٹ ایل سیز کھلنے سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے اور مطلوبہ ڈیمانڈ پوری ہوتے ہی ڈالر دوبارہ بیک فٹ پر آجائے گا۔

انہوں نے انفلوز سے متعلق حکومتی پالیسوں کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریگولیٹر اور ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے اسپیکولیشنز (سٹہ بازی) پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ملک بوستان نے کہا کہ ورکرز ریمی ٹینسز میں کمی پر تشویش ہے، دنیا بھر میں 10 کروڑ ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت ہے، پاکستان میں ہنرمند افرادی قوت کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے، اگر ہنرمندوں کو تیار کرکے انہیں بیرون ملک بھیجا جائے تو ملک میں ماہانہ ورکرز ریمی ٹینسز کی آمد کی مالیت 4 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved