امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کم عمر افراد عمرے کے لیے تنہا سعودی عرب آسکتے ہیں،سعودی وزارت حج و عمرہ

جدہ (صباح نیوز)سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ کم عمر کے افراد عمرے کے لیے تنہا سعودی عرب آسکتے ہیں تاہم ان کی عمر 18سال سے کم نہیں ہونی چاہیے، وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں سے کہا ہے کہ وہ نئے عمرہ سیزن کے دوران بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے حوالے سے مقررہ قواعد و ضوابط کی پابندی جاری رکھیں۔

وزارت نے کہا کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائر کی عمر 18 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ وزارت نے کہا کہ عمرہ کمپنیاں اور ادارے بیرونی زائرین کے لیے عمرہ پیکج کے دائرے میں مطلوبہ سہولتوں کا انتظام کریں۔ عمرہ ویزے کے اجرا کے لیے اندرون مملکت ٹرانسپورٹ، انشورنس اور بنیادی خدمات کی بکنگ ضروری ہے۔عمرہ پیکج کا دورانیہ اندرون مملکت عمرہ زائرین کے قیام کی حقیقی مدت کے مطابق ہونا چاہیے۔مملکت میں داخل ہونے کی تاریخ سے 90 روز تک قیام کیا جا سکتا ہے۔ عمرہ سیزن کے اختتام کے حوالے سے انتہائی حد 29 ذی قعدہ 1445ھ ہوگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved