تہران (صباح نیوز)ایران میں مزار پر حملے کے 2مجرموں کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں مجرموں کو طلوعِ آفتاب سے پہلے ایرانی شہرشیراز میں شاہ چراغ مزار سے ملحقہ سڑک پر سرِعام پھانسی دی گئی۔
واضح رہے کہ 26 اکتوبر 2022 کو مزار پر دہشت گرد حملے میں 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے تھے۔ایرانی میڈیا کا اس حملے سے متعلق کہنا تھا کہ 3 مسلح افراد نے مزار کے احاطے میں فائرنگ کی تھی جبکہ 2 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ فائرنگ کے بعد ایک حملہ آور فرار ہوگیا تھا۔