کراچی (این این آئی)عید قرباں کی آمد کے ساتھ ہی منافع خوروں نے سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا۔کراچی میں سبزی فروش من مانے دام وصول کرر ہے ہیں، پتھارے داروں کے پاس کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پرائس لسٹ موجود نہیں۔
منافع خوروں نے کمر کستے ہوئے آلو، پیاز، کچا پپیتا، ٹماٹر، دھنیہ سمیت ہر سبزی کے دام بڑھا دیئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزی فروشوں کے پاس کمشنر کراچی کی پرائس لسٹ موجود نہیں اسی لئے من مانے دام وصول کر رہے ہیں۔بازار میں ٹماٹر 120 سے 140 روپے، آلو100 روپے، پیاز 80 روپے، کچا پپیتہ 120 روپے جب کہ بھنڈی 150، لیموں 320 اور ہرے دھنئیے کی گڈی کی قیمت 30 سے 50 روپے کردی گئی۔