امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی تنظیم نو، اصلاحات ،بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں قومی ایئرلائن کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کے لئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی عید کے بعد پی آئی اے کے حوالے سے اپنی تجاویز و سفارشات کابینہ کو پیش کرے گی۔وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لاینز کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی ۔

اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، اعظم نزیر تارڑ، مشیر وزیر اعظم احد خان چیمہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔جبکہ وفاقی وزراء سید نوید قمر، محمد اسحاق ڈار، احسن اقبال، معاونِ خصوصی محمد جہانزیب خان اور متعلقہ حکام وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔ وفاقی وزیر ریلویز و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کو پی آئی اے کی بہتری کے لئے مجوزہ روٹ میپ اور اصلاحات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیرِ ریلوے و ہوابازی کی پی آئی اے سے متعلق کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایئرلائن خسارے سے نکلے کی استعداد رکھتی ہے۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ قومی ایئر لائن کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے بیڑے میں جہازوں کی تعداد 27سے بڑھا کر 49کرنی ہو گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے قومی ائیرلائن نے یورپ اور امریکہ کے فضائی راستے گنوا دیئے ہیں، گزشتہ حکومت کی اس نا اہلی کی وجہ سے قومی ایئر لائن کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، گزشتہ حکومت کے نا اہل وزرا نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں، چینی کمپنیوں اور ترک کاروباری افراد کو انتقام کا نشانہ بنایا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved