ریاض/دبئی (این این آئی)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)اور دیگر خلیجی ریاستوں میں عید الاضحی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی۔عیدالاضحی کے موقع پر مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نماز عید کے دنیا کے سب سے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔دبئی میں اماراتی روایت کے مطابق توپ کے دو گولے داغ کر عید کا اعلان کیا گیا۔برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں اس بار بھی کمیونٹیز تقسیم ہیں، بعض نے بدھ کو منائی اور بعض جمعرات کو عید منائیں گے۔