بلغراد(این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا پرابھو کو سربیا کی خوبصورتی بھا گئی، اداکارہ نے اپنے مداحوں کیلئے دلکش تصاویر شیئر کردیں،سمانتھا پرابھو سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں اپنی نئی ویب سیریز کی شوٹنگ کیلئے موجود تھیں۔
اس ویب سیریز میں ان کے ہمراہ ورون دھون بھی شامل ہیں جبکہ ڈائریکٹر راج نیدیمورو اور کرشنا ڈی کے ہیں۔سمانتھا نے اپنے انسٹاگرام پر بلغراد کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔یہ ان کے بلغراد میں روزمرہ کے معمولات تھے جس میں غیر معمولی بات صرف اتنی ہے کہ سمانتھا کو سربیا بھا گیا۔سمانتھا اپنی نئی فلم ’خوشی‘ کی ریلیز کیلئے بھی تیاری کر رہی ہیں جو ستمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔