امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا، روح پرور مناظر، اللہ اکبر کی صدائیں

جدہ (این این آئی)ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے 25 لاکھ فرزندان اسلام نے میدان عرفات میں جمع ہو کر حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کی، خطبہ حج کے بعد اللہ اکبر کی صداں کے روح پرور مناظر ٹیلی ویژن اسکرینوں پر پوری دنیا میں دکھائے گئے۔منی میں 21 لاکھ 92 ہزار مربع میٹر رقبے پر دنیا کا سب سے بڑا خیموں کا شہر آباد ہوا،

مناسک حج کے دوران حجاج کرام نے منی کی عارضی خیمہ بستی میں 8 ذوالحجہ کا پورا دن قیام کیا، پانچوں وقت کی نمازیں ادا کر کے حجاج کرام لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے 9 ذوالحجہ کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد میدان عرفات میں جمع ہوئے۔حجاج کرام نے میدان عرفات میں مسجد نمرہ سے حج کا خصوصی خطبہ سنا اور ظہر و عصر کی نمازیں قصر کرکے ایک ساتھ ادا کیں،

حجاج دن بھر ذکر اذکار میں مشغول اللہ کو یاد کرتے رہے، حجاج نے اپنی اور امت مسلمہ کی بخشش کیلئے خصوصی دعاں کا اہتمام کیا، سورج غروب ہوتے ہی حجاج کرام مزدلفہ چلے گئے جہاں مغرب اور عشا کی نمازیں یکجا کرکے قصر پڑھی ۔مزدلفہ میں حاجی رات کھلے آسمان تلے گزاری، یہی وہ مقام ہے جہاں سے شیطانوں کو مارنے کیلئے کنکریاں جمع کی جائیں گی، 10 ذوالحجہ کو صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد عازمین حج واپس منی چلے جائیں گے جہاں سے رمی (شیطان کو کنکریاں مارنے)کیلئے جمرات کا رخ کریں گے۔

اس سارے عمل کے بعد حجاج کی جانب سے خدا کی راہ میں قربانی دی جائے گی، پھر حاجی احرام کھول دیں گے اور خانہ کعبہ جا کر طواف زیار کریں گے اور واپس منی جا کر ایام تشریق گزاریں گے۔سعودی حکومت کی طرف سے عازمین حج کو مقدس مقامات تک لانے اور لے جانے کیلئے 24 ہزار بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved