ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کا تیسرا سیکوئل آنے کا امکان نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں اداکار ارشد وارثی نے کہا کہ میرے خیال میں منا بھائی ایم بی بی ایس کا تیسرے پارٹ کے بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عجیب بات یہ ہے کہ ایک ڈائریکٹر فلم بنانا چاہتا ہے، پروڈیوسر اسے پروڈیوس کرنا چاہتا ہے اور شائقین فلم دیکھنا چاہتے ہیں اور اداکار بھی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن پھر بھی یہ فلم نہیں بن رہی۔ انہوں نے کہا کہ راج کمار ہیرانی ایک پرفیکشنسٹ ہیں، ان کے پاس تینوں پارٹ کے اسکرپٹس موجود ہیں لیکن وہ تیسرے پارٹ سے مطمئن نہیں ہیں اور جب تک وہ سو فیصد مطمئن نہ ہوں وہ فلم نہیں بنائیں گے۔