ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کو رہنے کیلئے انتہائی محفوظ شہر قرار دے دیا گیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی ڈویلپمنٹ (ڈی سی ڈی ) کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں بتایا گیا کہ ابوظہبی کے 93 فیصد سے زائد باشندے رات کو اکیلے چہل قدمی کرتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں،
کوالٹی آف لائف سروے (کیو او ایل ایس ) کے تیسرے دور میں 82 ہزار 761 کمیونٹی ممبران نے حصہ لیا، جس میں کئی اہم پہلو شامل تھے جو گزشتہ 2 رانڈز کے نتائج کی بنیاد پر تیار کیے گئے تھے، ان میں رہائش، ملازمت کے مواقع، محصولات، خاندانی دولت، کام کی زندگی کا توازن، صحت، تعلیم و ہنر، سلامتی و ذاتی تحفظ، سماجی تعلقات، شہری شرکت و حکمرانی، ماحولیات کا معیار، سماجی و ثقافتی ہم آہنگی، سماجی و معاشرتی خدمات، زندگی کا ڈیجیٹل معیاراور خوشی و بہبود شامل ہیں۔
یہ سروے ایک عالمی ماڈل اور تصور پر مبنی ہے جو آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (او ای سی ڈی )کے ذریعیکیا گیا ہے تاکہ اس کی تمام جہتوں میں معیار زندگی کا تجزیہ کرنے اور اسے بہتر بنانے میں مدد ملے۔ابوظہبی میں کمیونٹی کے اراکین کی ضروریات کی نشاندہی کرنے کے لیے اس سروے میں اضافی پہلو شامل کیے گئے، جہاں سیکورٹی اور ذاتی حفاظت کے حوالے سے ابوظہبی کے 93.5 فیصد رہائشیوں نے رات کو اکیلے چلنے پر خود کو محفوظ محسوس کیا۔ خوشی اور بہبود کے اعشاریوں میں درج کیا گیا ہے ، ابوظہبی کی 70 فیصد آبادی اپنی زندگی کے معیار سے مطمئن ہے، جو او ای سی ڈی کی اوسط 67 فیصد سے زیادہ ہے، آبادی میں خوشی کی سطح 2020 میں 7.17 کے اسکور کے مقابلے میں بڑھ کر 7.63 ہوگئی۔