امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پیپلز پارٹی نے (ن )لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں، بڑا انکشاف

دبئی(این این آئی)پیپلز پارٹی نے (ن )لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں۔دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن )کے درمیان گزشتہ روز ہوئی ملاقات میں کیا بات ہوئی اور آئندہ ہونے والی ملاقاتوں میں کیا ہونے والا ہے اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آگئی

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں۔نجی ٹی وی کے طابق گیلانی خاندان، پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن اور کچھ دیگر افراد کے حلقوں میں ن لیگ اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔ن لیگ کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی لندن سے دبئی پہنچیں گے، جو میٹنگ میں موجود ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ دبئی میں ہونیوالی ملاقات میں نگراں وزیرِ اعظم کا نام بھی فائنل کیا جائے گا، الیکشن کی تاریخ بھی اسی ملاقات کے دوران دونوں جماعتیں فائنل کریں گی۔ذرائع کے مطابق دبئی میں ان ملاقاتوں میں اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے پہلے اسمبلی توڑنے کے معاملے پربھی غور کیا جائے گا، اسمبلی وقت سے پہلے توڑنے سے الیکشن مہم کے لیے وقت مل سکے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے کچھ مزید رہنما میٹنگ میں شرکت کے لیے دبئی جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ دبئی میں دونوں جماعتوں کے درمیان اس پر بھی بات ہو گی کہ استحکامِ پاکستان پارٹی اور ق لیگ کو کتنی سیٹوں پر ایڈجسٹ کرنا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved