لاہور ( این این آئی) لاہور کی احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو بری کردیا۔احتساب عدالت لاہور میں نواز شریف کی جانب سے قاضی مصباح ایڈووکیٹ پیش عدالت میں ہوئے۔نواز شریف کے وکیل نے عدالت کو کہا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا تھا۔قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے کہا کہ نواز شریف کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کوئی کردار نہیں، نہ ہی نئے قانون کے تحت کیس بن سکتا ہے۔
احتساب عدالت کے جج راعبدالجبار نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو بری کردیا۔نیب کی جانب سے عدالت جمع کرائی گئی ایک رپورٹ کے مطابق غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اس وقت کے وزیر اعلی نواز شریف نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے استثنیٰ پالیسی اور قوانین کے خلاف میر شکیل الرحمن کو مالی فائدہ دیا تھا۔نیب کے مطابق استثنیٰ پالیسی کی خلاف ورزی پر نواز شریف نے قومی خزانے کو 14کروڑ 35لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔