امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارتی فوج کی ست وال سیکٹر میں کشمیری چرواہوں پر فائرنگ، ایک شہری شہید ، دو زخمی

راولپنڈی (این این آئی)بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ستوال سیکٹر میں چرواہوں کے ایک گروپ پر بلااشتعال اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہفتہ کو گیارہ بجکر 55منٹ پر پر بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں کے خلاف اپنے معمول کے غیر انسانی رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ستوال سیکٹر میں چرواہوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایک نئی جغرافیائی سیاسی سرپرستی سے کارفرما، بھارتی افواج نے اپنے جھوٹے بیانیے اور من گھڑت الزامات کی تسکین کے لیے معصوم جانیں لینے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے سامنے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے، پاکستان ایل او سی کے قریب رہنے والے کشمیریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔پاک فوج نے کہا کہ بھارتی فریق کو کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق خاص طور پر ان کی زمینوں پر کھیتی کرنے کے ناقابل تنسیخ حق کا احترام کرنے کی یاد دہانی کرائی گئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved