ممبئی(این این آئی)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جو ویسے ہی مہنگے ترین گھر، گاڑیوں اور جائیداد کے مالک ہیں اور اب ان کی بیٹی سہانا خان نے بھی 12کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی زرعی زمین خرید لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا خان نے ایک گائوں میں 1.5ایکڑ زرعی زمین خریدی ہے جس پر 2218مربع فٹ تک تعمیراتی کام بھی ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شارخ خان کی بیٹی نے جائیداد کی خریداری پر آنے والے اسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 77.46لاکھ بھرے ہیں۔بتایا گیا ہے کے سہانا نے یہ زمین تین بہنوں سے خریدی ہے جنہیں زمین وراثت میں ملی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پراپرٹی کی رجسٹریشن دیجا وی یو فارم پی ٹی وی لمیٹڈ کے نام سے ہوئی ہے۔واضح رہے سہانا خان اداکاری میں اپنا ڈیبیو کرنے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے ’’دی آرچیز‘‘فلم میں اداکاری دکھائی ہے جس میں ان کے ساتھ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کا پوتا آگستھیا آنند بھی موجود ہیں۔