اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی آئندہ ماہ جولائی میں وطن واپسی کا قوی امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف جولائی میں وطن واپس آسکتے ہیں۔
سابق وزیراعظم وطن کی واپسی سے قبل خلیجی ریاست روانگی کا پلان فائنل کیا جائے گا، نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ لندن سے خلیجی ریاست جائیں گے، وہ عید قربان لندن کی بجائے سعودی عرب یا دبئی میں منائیں گے۔