واشنگٹن(این این آئی)18جون کو بحراوقیانوس میں لاپتا ہونے کے بعد تباہ ہونے والی بد قسمت آبدوز ٹائٹین میں 4 بار سفر کا تجربہ رکھنے مسافر مائیک ریس نے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ٹی وی کامیڈی مصنف اور مشہور کارٹون سیریز دی سمپسنز کے پروڈیوسر مائیک ریس نے سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں نے بتایا کہ وہ آبدوز ٹائٹین میں 4 مرتبہ سفر کا تجربہ رکھتے ہیں، ان چاروں تجربے میں ایک تجربہ ٹائٹینک کے ملبے کی باقیات دیکھنا جب کہ تین تجربے نیو یارک شہر کے سفر کے تھے۔
مائیک نے ٹائٹن میں ایک سفر پر رابطہ منقطع ہونے کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نیویارک کے ساحل سے بالکل دور ایک یو بوٹ دیکھنے گئے تھے، ایک سیکنڈ کے لیے دیکھا جس کے بعد ہمیں بتایا گیا کہ واپس سطح پر جارہے ہیں، اس دوران میں نے وہاں عملے کو ذمہ دار پایا۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہوتا تھا ہم سطح پر آجاتے تھے لیکن اس رابطے کے منقطع ہونے پر میں آبدوز کو اتنا قصور وار نہیں ٹھہراتا جتنا کہ گہرے پانی کو ٹھہراتا ہوں۔