امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگا،اسلام آباد، مری گلیات سمیت ملک بھرمیں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، عوام ان 3دنوں میں پانی سمیت مشروبات استعمال کریں، اورغیر ضروری گھر سے باہر مت نکلیں۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 25جون سے گرمی کی لہر میں کمی ہوگی اور مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے بعد بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ، لورا لئی، ژوب اور بارکھان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران آزاد کشمیرمیں بھی چند مقامات بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 25سے 30جون تک پنجاب کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اور اس دوران اسلام آباد اور سیالکوٹ میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 27اور 28جون کو سکھر اور جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے، اور بارش کے بعد گرمی کی موجودہ لہر میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، بارشوں کے باعث ڈی جی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ تیز ہوائوں آندھی کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کچے مکانات اور سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، لہٰذا شہری احتیاط برتیں، اور بجلی کے پول اور کچے مکانات اور دیواروں سے دور رہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved