امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اداکارہ میرا سیٹ پر اسکرٹ اور شرٹ پہن کر آگئیں جس پر مجھے بہت غصہ آیا،جاوید شیخ

لاہور (این این آئی)اپنی منفرد گفتگو اور انگریزی سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ مِیرا سے متعلق ان کے ساتھی فنکاروں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں دلچسپ واقعات سنائے۔عید کی کھٹی میٹھی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ٹی وی شو میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے نمایاں فنکاروں نے شرکت کی۔ایک موقع پر جب فنکاروں نے ساتھی اداکارہ مِیرا سے متعلق شوٹنگ کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات اور تجربات شیئر کیے تو شو زعفران زار بن گیا۔شو میں جاوید شیخ، سعود اور ریمبو شریک تھے لیکن اداکارہ مِیرا اس وقت گفتگو کا محور بنیں جب میزبان نے سوال کیا کہ فلموں میں سب سے زیادہ ری ٹیکس کون سی اداکارہ لیتی تھیں جس پر تمام ہی اداکاروں نے بیک زبان مِیرا کا نام لیا۔ریمبو اور سعود نے تو مِیرا سے متعلق جو دلچسپ قصے سنائے وہ اپنی جگہ لیکن سب سے دلچسپ قصہ اداکار اور ہدایتکار جاوید شیخ نے سنایا۔جاوید شیخ نے بتایا کہ ترکیہ میں فلم چیف صاحب کی شوٹنگ کر رہا تھا، مِیرا ایک امیر شخص کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی تھیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ ایک سین کی شوٹنگ کے لیے مِیرا سے جینز اور شرٹ پہن کر آنے کا کہا تھا لیکن وہ سیٹ پر اسکرٹ اور شرٹ پہن کر آگئیں جس پر مجھے بہت غصہ آیا۔ میں نے یہ سین چھوڑ کر اپنے اسسٹنٹ سے دوسرے سین پر بات کرنے لگا۔جاوید شیخ کے بقول یہ دیکھ کر مِیرا معاملہ بھانپ گئیں اور چند لمحوں بعد ہی میں نے اسے اسکرٹ کے بجائے جینز اور شرٹ میں دیکھا تو حیران رہ گیا کہ یہ کپڑے اتنی جلدی کہاں سے آئے۔جاوید شیخ نے بتایا کہ میرے اسسٹنٹ نے بھانڈا پھوڑا کہ مِیرا شوٹنگ کی جگہ پر پڑوسی کے گھر گئی اور وہاں ایک لڑکی سے اس کی جینز شرٹ لے کر پہنی اور شوٹنگ پر واپس آگئی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved