امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے

لاہور (این این آئی)پاکستان شوبز کے اداکار فیصل قریشی لائیو شو کے دوران مداح کے سوال پر برہم ہوگئے۔ حال ہی میں فیصل قریشی اپنی نئی فلم دیمک کی پروموشن کے لیے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے۔ اداکار سے سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک شو میں شریک ایک لڑکی نے پاکستانی ڈراموں کی ایک جیسی ساس بہو والی اسٹوری سے متعلق سوال کیا، جس پر فیصل قریشی نے سخت ردِعمل دیا۔لڑکی نے سوال کیا کہ عام طور پر پاکستانی ڈرامے ایک ہی رفتار اور ساس بہو کی کہانیوں پر مبنی ہوتے ہیں، تو ان کی فلم دیمک ان سے کس طرح مختلف ہے؟اس سوال پر فیصل قریشی نے کہا، کون سے ڈرامے ایک جیسے ہوتے ہیں؟ آپ نام بتائیں۔ پچھلے تین سالوں سے ہم مختلف کہانیاں دکھا رہے ہیں۔ خائی مختلف تھا، عشق مرشد مختلف تھا، کابلی پلاو، بہروپیا، دنیاپور، فرار، سراب اور راجا رانی، یہ سب ساس بہو کی کہانیوں سے مختلف ہیں۔ ہم کب ایک جیسے ڈرامے بنا رہے ہیں؟فیصل قریشی کے اس ردِعمل پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا، کچھ صارفین نے ان کے مقف کی حمایت کی جبکہ کچھ نے ان کے لہجے کو غیر ضروری قرار دیا۔یاد رہے کہ عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی ہارر فلم دیمک کامیاب رہی اور اسے شائقین کی جانب سے بیحد پسند کیا گیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved