امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورم پر پاکستان کا سچ پیش کیا، شازیہ مری

اسلام آباد (این این آئی)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورم پر پاکستان کا سچ پیش کیا، پاکستان سفارتکاری اور مکالمے کے ذریعے امن کا خواہاں ہے، پاکستان کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا سامنا کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کو آئندہ بجٹ میں عوام کو ٹھوس ریلیف دینا چاہیے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان سفارتکاری اور مکالمے کے ذریعے امن کا خواہاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو نے انصاف، باہمی احترام اور پرامن باہمی بقا کے لیے پاکستان کا مؤقف واضح کیا،دوسری جانب، بھارت کو خطے میں جنگی جنون کے طور پر بے نقاب کیا گیا ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ مودی حکومت نے صرف جھوٹ پھیلایا اور دنیا کو اپنے جھوٹے بیانیے پر قائل کرنے کی کوشش کی۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کے بعد، چیئرمین بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر بھی دریائے سندھ پر پاکستان کے حق کا مقدمہ پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو نے ہمیشہ کے عوام کے معاشی اور اقتصادی حقوق کے لیئے آواز اٹھائی، پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا سامنا کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کو آئندہ بجٹ میں عوام کو ٹھوس ریلیف دینا چاہیے۔ شازیہ مری نے کہاکہ موجودہ مہنگائی اور یوٹیلیٹی بلز کی قیمتوں کے پیش نظر عوام کا گزارا مشکل ہو چکا ہے، وفاقی حکومت کم از کم اجرت میں خاطرخواہ اضافہ کرے اور عوام کو ریلیف دے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پہلے سے بوجھ تلے دبے عوام پر مزید ٹیکس نہ لگائے، زرعی شعبے کو حکومتی خصوصی امداد کے ذریعے مضبوط کیا جائے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہاکہ رقم امیر طبقے کے بجائے چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے لیے مختص کی جائے، وفاقی حکومت بتائے کہ موجودہ مالی سال کے دوران کتنی نوکریاں پیدا کی گئیں؟ ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کو مہنگائی کی شرح کے مطابق تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت اس بجٹ میں عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریگی

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved