امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بجٹ ، سپریم کورٹ کے اخراجات کیلئے 6.64ارب روپے مختص

اسلام آباد (این این آئی)مالی سال 2025-26ء کے بجٹ میں سپریم کورٹ کے اخراجات کیلئے 6ارب 64کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اخراجات کیلئے 6ارب 64کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت عظمی کے ملازمین کی تنخواہوں اور الائونسز پر 3ارب 26کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے جائیں ۔افسران کی تنخواہوں کیلئے 54کروڑ اور دیگر عملے کیلئے 91کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، اثاثہ جات کی خریداری کیلئے 42کروڑ اور ترقیاتی کاموں کیلئے 45کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ عدالت عظمی کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر ملنے و الے فوائد کی مد میں 23کروڑ 80لاکھ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے، جبکہ گرانٹس، سبسڈیز اور قرضہ جات کی معافی کی مد میں 2کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، سپریم کورٹ کے آپریٹنگ اخراجات کا بجٹ ایک ارب 3کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved