اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے 28 جون کو بھی عید کی تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 29 جون بروز جمعرات عیدالاضحی کا اعلان کر رکھا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سیکابینہ ڈویژن نے عید الاضحی کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا
جس کے مطابق 29 اور 30 جون کو عید تعطیلات ہونی تھیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہونی تھی جبکہ عید الاضحی کے لیے ہفتے میں 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 2 روز کی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔تاہم اب ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 28 جون کو بھی عید الاضحی کی تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔