امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی سی بی کی تینوں فارمیٹ میں ایک ہی کپتان کو نامزد کرنے کی تیاری

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ایک ہی کپتان کو نامزد کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت کے بعد تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت ایک ہی کھلاڑی کو سونپے جانے کا امکان ہے۔آل رائونڈر آغا سلمان کو دورہ زمبابوے کے دوران کپتان مقرر کیا گیا اور وائٹ بال کپتان محمد رضوان کو آرام کروایا گیا تھا تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور رضوان کا مستقبل بطور کپتان خطرے میں ہے۔رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ سلمان علی آغا سلیکشن کمیٹی، نئے ہیڈ کوچ ہیسن اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور انہیں بطور کپتان بنانے پر تینوں ایک پیج پر موجود ہیں۔عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد سلمان آغا کو تینوں فارمیٹ میں کپتان بنانے کا اعلان بھی متوقع ہے۔شان مسعود کو نومبر 2023میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا تاہم انکی قیادت میں خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے البتہ ہوم گراونڈ پر پہلی بار بنگلادیش کے ہاتھوں بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔اِن کی کپتانی میں پاکستان نے 12ٹیسٹ میچ کھیلے، جن میں سے صرف 3جیتے اور 9میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ سائیکل 25-2023میں پاکستان کا سفر مایوس کن رہا اور 9ویں پوزیشن حاصل کی۔دوسری جانب وائٹ بال کپتان محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان بطور میزبان چیمپئنز ٹرافی اور دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین شکستوں کا منہ دیکھ چکا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved