امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن (آج)سے شروع ہوگا

اسلام آباد (این این آئی)حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن (آج)منگل سے شروع ہوگا، پہلی پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگی جو11 جون کی صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔سعودی عرب سے پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی کا فضائی آپریشن (آج) منگل 10 جون سے شروع ہو گا اس سلسلے کی پہلی حج پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگی، جو 11 جون کی صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔پہلی پرواز سے 307 پاکستانی حاجی وطن واپس پہنچیں گے۔ حکام کے مطابق، 11 جون کو مجموعی طور پر 8 حج پروازیں مختلف شہروں میں حاجیوں کو لے کر پہنچیں گی۔ ان پروازوں کا استقبال اسلام آباد، لاہور، ملتان اور کراچی کے ایئرپورٹس پر کیا جائے گا۔حج فلائٹ آپریشن 10 جولائی تک جاری رہے گا اور اس دوران تمام پاکستانی حاجی وطن واپس آ جائیں گے۔ سرکاری اسکیم کے تحت 88 ہزار 390 حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا، جن کی واپسی کے لیے مجموعی طور پر 342 حج پروازیں شیڈول کی گئی ہیں۔حج فلائٹ آپریشن میں پاکستان کی سرکاری اور نجی ایئر لائنز کے ساتھ ساتھ سعودی ایئر لائنز بھی حصہ لے رہی ہیں۔ آپریشن کے ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved