امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عائزہ خان نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خبردار کردیا

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خبردار کردیا۔عائزہ خان نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے بعد اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات کو سمجھیں اور ہمارے معاشرے میں رہتے ہوئے تو یہ بہت ضروری ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ اپنے گھر کا پتہ، گاڑی کا نمبر، ایسی جگہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر آنا جانا ہو اور اپنے بچوں کے بارے میں نجی معلومات سوشل میڈیا پر ہرگز شیئر نہ کریں۔انہوں نے لکھا کہ وقت بدل گیا اور اب نجی معلومات سوشل میڈیا پر بالکل بھی محفوظ نہیں ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ آپ کے سوشل میڈیا فالوورز کا انتخاب آپ خود نہیں کرتے بلکہ دنیا بھر سے لوگ آپ کو فالو کرتے ہیں اس لیے سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری کے آخر میں لکھا کہ اللہ ہم سب کو اپنی حفاظت میں اور اچھے لوگوں کی صحبت میں رکھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved