اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے زونل آفس فیصل آباد نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد کے ساتھ مل کر ڈی-گرانڈ ڈریگن مال موبائل مارکیٹ میں واقع ایک موبائل شاپ پر کامیاب چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران دو کلونڈ موبائل فونز قبضے میں لے لئے گئے، جبکہ دکاندار کو جعلی موبائل فونز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث پایا گیا جسے NCCIAکی جانب سے حراست میں لے لیا گیا، تاہم دیگر غیر قانونی ڈیوائسز کی برآمد گی کے لئیمزید تحقیقات جاری ہیں۔ پی ٹی اے کی موبائل فون کے شناختی نمبرز میں غیر قانونی ٹیمپرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ کلون شدہ ڈیوائسز اور IMEIٹیمپرنگ قومی سلامتی کے لیے خطرے کے ساتھ ساتھ مجرمانہ سرگرمیوں، مالی فراڈ، اغوا اور دیگر جرائم کے فروغ کا بھی باعث بنتی ہیں۔پی ٹی اے کی جانب سے عوام کو کہا گیا ہے کہ وہ کلونڈ یا ٹیمپرڈ موبائل فونز سے متعلقہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔ ریگولیٹری اقدامات کو مزید موثر بناتے ہوئے خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
