امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی آزادی اور ان سے اظہارِ یکجہتی کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے ریلی نکالی گئی

حیدرآباد(این این آئی) تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی آزادی اور ان سے اظہارِ یکجہتی کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی حیدرآباد پریس کلب پہنچی، جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اور ریلی نکالی گئی، جس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وکلا، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی ذمہ داروں، کارکنوں اور بلدیاتی نمائندگان شریک ہوئے، شرکا قومی پرچم، پارٹی پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر عمران خان کی فوری رہائی اور عدلیہ کی بحالی کے مطالبات درج تھے۔تحریک انصاف حیدرآباد ڈویژن کے صدر ایڈووکیٹ فیصل مغل، ایڈووکیٹ اسلم لغاری، امین اللہ موسی خیل، محسن گھمن، گلزار خاصخیلی، اسامہ یوسف زئی، شفیع محمد پیرزادہ اور ڈاکٹر مستنصر باللہ دیگر نے اپنے خطاب کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ عمران خان کی رہائی تک پرامن جدو جہد جاری رکھی جائے گی، عمران خان پاکستان کی عوام کی آواز ہیں اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے، انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بانی عمران خان کو بغیر کسی جرم کے جیل میں قید کیا گیا ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کے اختیارات محدود کر دیئے گئے ہیں، جعلی مینڈیٹ کے ذریعے ایک جعلی حکومت عوام پر مسلط کی گئی ہے، جسے ملک کے عوام پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی اور حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ 26ویں آئینی ترمیم کو واپس لیا جائے اور عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved