لاہور(این این آئی)بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی شاندار سنچری بنانے والے محمد حارث نے مایہ ناز پلیئر بابراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔محمد حارث نے صرف 46 بالز پر 107 رنز کی باقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 7 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔وہ پاکستان کے پہلے غیر اوپنر کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنائی ہے۔وکٹ کیپر بلے باز نے 45 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے بابراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی جو پاکستان کی جانب سے کسی بھی پلیئر کی تیز ترین سنچری تھی۔تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف 2025 میں ڈیبیو کرنے والے حسن نواز نے آکلینڈ میں سنچری بنا کر سب کو حیران کر دیا اور 44 گیندوں پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
