لاہور(این این آئی)کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا سے پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے بابر اعظم کو اَن فالو کردیا جس پر جواب دیتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ‘میں نے بابر اعظم کو انسٹاگرام پر کبھی فالو ہی نہیں کیا تو اَن فالو کیا کرنا ہے، لوگ ایسی ہی باتیں کرتے رہتے ہیں’۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ بابر میرا 2008سے اسکول کا دوست ہے، تب تو اتنا سوشل میڈیا بھی نہیں تھا، بس لوگوں کا خیال ہے کہ میں نے بابر کو اَن فالو کر دیا، ایسا کچھ نہیں ہے، میں نے میچ سے پہلے بابر سے بات کی تھی، ہم یہ ساری چیزیں دیکھ کر صرف ہنستے ہی ہیں۔
